دوسروں کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالا جائے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان حکومت الزام تراشی سے باز رہے اور پاکستان سے مذاکرات کرے، بدقسمتی سے دوسروں کی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جا رہا ہے، افغان قیادت کے بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں . اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا کردار معاونت کا ہے، ضامن کا نہیں .

الزام تراشی کے بجائے پائیدار امن کے لیے آگے بڑھا جائے . افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں . پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے . وزیر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو پاکستان پر اثر پڑے گا، پاکستان سجھتا ہے کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے . افغان قیادت نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے . افغان دھڑوں میں مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں اجلاس طلب کیا تھا، صدر اشرف غنی کی درخواست پر اجلاس کو ملتوی کیا گیا . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پرنہیں گرانا چاہیے،افغانستان سے بات چیت کے لیے سفارتی میکنزم موجود ہے،افغانستان سے متعلق بریفنگ کیلئے بھارت سے بطور سیکیورٹی کونسل کے موجودہ صدر رابطہ کیا،بھارت نے مثبت ردعمل نہیں دیا . بھارت کو سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے ایسا منفی رویہ زیب نہیں دیتا . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ،افغانستان کے بارے میں پاکستان کا موقف مستقل اور واضح ہے . سلامتی کونسل اجلاس میں افغان نمائندے نے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشی کی ،سیکیورٹی کونسل میں افغان نمائندے کے پاکستان مخالف بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں . سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کو بلایا جانا چاہیئے تھا . . .

متعلقہ خبریں