عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں ،شیخ رشید
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کاساتھ دینے کی بہت بڑی قیمت چکارہاہوں ، پوری دنیاان کےساتھ ہوجائےلیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ کرناپڑاتولانگ مارچ کریں گے، بات چیت کرنی ہوئی تووہ بھی کریں گے، جون کی 5 سے 25 تاریخ بہت اہم ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ان کے ساتھ ہوجائے لیکن حکومت کوجانا ہی جانا ہے ، رواں سال الیکشن ہوتےہوئے دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں کے پاس ریموٹ ہے، مرضی کے چینل دیکھتے ہیں، لوگ آج ان کاچہرہ ٹی وی پردیکھتےہیں توچینل بدل دیتےہیں ، لوگوں کے پاس اختیار ہے وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اورکیاسنناچاہتےہیں، اختیاراب عوام کے پاس ہے چند لوگوں کے پاس نہیں۔ایم کیو ایم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ ان کی تاریخ لکھے گی، فیصلہ ان کےحق میں گیا یا خلاف گیا مستقبل فیصلہ کرے گا۔
شیخ رشید نے بتایا کہ مشکل اورامتحان کےوقت نسلی لوگ ساتھ نبھاتےہیں، عمران خان کاساتھ دینےکی بہت بڑی قیمت چکارہا ہوں۔لانگ مارچ کے دوران پولیس کے تشدد کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ ایوب خان کےدورمیں بھی ایسےمظالم نہیں دیکھے، راناثنااللہ کوبتاناچاہتاہوں تمہارےاعلانات کےباوجودمیں پہنچاتھا، یہ قوم سب کی ہےسب کواس قوم کو اپناسمجھناچاہیے،
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو چلتے ہوئے نہیں دیکھ رہا ۔موجودہ حکمران ساری زندگی استعمال ہوتےرہےہیں، یہ لوگ زیادہ دیرنہیں چلیں گےبس جون کامہینہ ہے، جواپنےبھائی کو ملک واپس نہیں لاسکےوہ ملک سنبھالیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں الیکشن کی تاریخ دےدیں پھربات ہوگی، موجودہ حکمران سمجھتےہیں عمران خان کوتاریخ دیدی توہماری تاریخ فکس ہوجائےگی ، احتجاج سے متعلق جوبھی عدالت کا فیصلہ ہوگا قبول کریں گے ، سپریم کورٹ پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم فیصلے کرے گی۔
انھوں نے بتایا کہ لانگ مارچ میں5افرادجاں بحق ہوئےکیایہ معمولی بات ہے، خطرناک آنسوگیس استعمال کی گئی،کیایہ خونی مارچ نہیں تھا، کیاحکومت کی طرف سےمظاہرین پرطاقت کا استعمال نہیں کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کے حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ بدمعاش ہےخودپرفردجرم عائدنہیں ہونےدےگا، ایسی جمہوریت پرلعنت کہ جس پرفردجرم لگ رہی ہو اور وہ وزیراعظم بن جائے، ہرجگہ سے ردعمل آرہا ہے، جوبھی مظالم کررہے ہیں سب جوابدہ ہوں گے، پوری قوم اس وقت ردعمل دے رہی ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ کیسا ردعمل آتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں ہے، نوازشریف جب تک واپس نہیں آئے گا اسٹیبلشمنٹ سےاچھےتعلقات نہیں ہوسکتے، گالیاں دینےوالوں کیساتھ اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات اچھے نہیں ہوسکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایساکون ساگھرہےجہاں اسلحہ نہیں ہے ، پاکستان کاکوئی گھرایسانہیں جس میں اسلحہ نہیں ہے، سامراجی طاقتوں نے جو فیصلے کیے مینجمنٹ کرنے والوں نے بھی ٖغلط فیصلے کیے، چور باپ اور چور بیٹے کا انتخاب کیا گیا کیا انہیں کوئی تیسرا شخص نہیں ملا، لوگوں کی آنکھوں میں نفرت بڑھ رہی ہے حالات مزید بگڑیں گے۔