محرم الحرام کے آغاز سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا عالم اسلام کیلئے پیغام

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) میں ان تمام مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، جو نئے اسلامی سال کا مشاہدہ کرتے ہوئے محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں، ہم انصاف اور مساوات کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ ہیں، محرم الحرام کے آغاز سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا عالم اسلام کیلئے پیغام جاری- تفصیلات کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جل اور میں ان تمام لوگوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جو اسلامی سال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور محرم کے مہینے میں تاریخی قربانیوں کو یاد کر رہے ہیں . ہم انصاف ، مساوات اور ہمدردی کی آفاقی اقدار کے احترام میں آپ کے ساتھ شامل ہیں .

امریکی صدر کی جانب سے مسلمانوں کو نئے اسلامی سال کی مبارک باد دینے پر مسلمانوں کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے اور ان کے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، خیال رہے کہ صدر جو بائیڈن پہلے امریکی صدر نہیں، جن کی جانب سے مسلمانوں کے نئے اسلامی سال کے اغاز پر مبارک باد پیش کی گئی ہو، اس سے قبل بھی کئی امریکی صدور مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر چکے ہیں- واضح رہے کہ پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس شروع ہو گیا- اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزادکررہے ہیں،اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی ارکان، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان شریک ہیں . کراچی میں حافظ محمد سلفی کی صدارت میں زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں زونل کمیٹی ارکان قاری محمد اقبال ،قاری نظیر اورسردار سرفراز شریک ہیں . محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج ملک میں چاند دیکھنے کے امکانات موجود ہیں ،کوئٹہ میں چاند7 بجکر 25 منٹ سے لیکر8 بجکر 19 منٹ پر نظر آسکتا ہے . محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ چاند کی عمر 24 گھنٹے ہے، غروب آفتاب کے بعد54 منٹ تک کراچی میں چاند دیکھا جا سکے گا،آج غروب آفتاب7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا . اسلام آبادمیں حافظ محمد اقبال نعیمی کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیاجبکہ لاہورمیں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیرصدارت زونل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول کی جائیں گی ،شہادت موصول ہونے پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیاجائے گا،چاند نظرآنے اور نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی . . .

متعلقہ خبریں