چینی سکینڈل میں ملوث شوگر ملز کو کھربوں کے جرمانے عائد کئے جانے کا امکان،جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل، حکومتی شخصیات کا مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے کمیشن پر دبائو، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تقابلی کمیشن آف پاکستان ( سی سی او پی) کی چینی بحران سے متعلق اہم رپورٹ منگل کو جاری کی جارہی ہے جس میں چینی سکینڈل میں ملوث شوگر ملز کو بھاری جرمانے عائد کئے جانے کے امکانات ہیں تاہم بعض حکومتی شخصیات مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے کمیشن کے اراکین پر دبائو ڈال رہی ہیں . ذرائع کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر منگل کو جو رپورٹ جاری کی جارہی ہے وہ صرف پنجاب کے شوگر ملز سے متعلق ہے اورکمیشن کے بعض اراکین کی جانب سے جرمانے عائد کرنے سے متعلق اختلافی نوٹ بھی دیاگیا ہے اسی وجہ سے حکومت کی کوشش ہے کہ کمیشن کے اراکین پر دبائو ڈال کر مرضی کی رپورٹ حاصل کی جائے تقابلی کمیشن آف پاکستان شوگر ملز پر قواعد وضوابط ، قوانین اور طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز دے گا جس میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں اس حوالے سے کمیشن کو یہ ہدف دیاگیا تھا کہ وہ پتہ کرے کہ کس کس شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا کیا کتنی مارکیٹ میں لائی گئی کتنی برآمد کی گئی حکومت سے کتنی سبسڈی حاصل کی گئی کاشتکارو کو کس حد تک ادائیگیاں کی گئیں شوگر ملز نے اپنے حسابات کے آڈٹ کو کس حد تک یقینی بنایا ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی مد میں عائد کی جانے والی رقم کھربوں روپے ہوسکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں