موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر عذاب ہے، شاہ محمود
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستانی عوام پر عذاب ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ جو عوام کو ” ریلیف ” دینے کے بہانے مسلط کئے گئے وہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 60 روپے اور بجلی کے ٹیرف میں ایک دن میں47 فیصد کا ہوشربا اضافہ کر چکے ہیں۔
جو عوام کو ” ریلیف ” دینے کے بہانے مسلط کئے گئے وہ پٹرولیم مصنوعات کےنرخوں میں 60 روپے اور بجلی کے ٹیرف میں ایک دن میں47 فیصد کا ہوشربا اضافہ کر چکے ہیں. یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہیں۔ ملک مزید انکی نااہلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور https://t.co/1AzNZk8MVP
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) June 3, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے رہنما لکھتے ہیں کہ یہ حکومت نہیں پاکستانی عوام پر عذاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک مزید انکی نااہلی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 209 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 204 روپے 15 پیسے، مٹی کا 26 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 181 روپے 94 پیسےجب کہ لائٹ 30 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 178 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔