پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 39 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے .

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1867 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے .
چند روز قبل ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی . کچھ روز قبل ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 300 روپے اضافے سے 1 لاکھ 38 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی . اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 656 ہوگیا تھا .

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں ایک اونس سونے کا دام 17 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 816 ڈالر فی اونس ہے .

خیال رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیزل کی قیمت بھی 200 روپے سے اوپر چلی گئی، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی، ایک ہفتے کے دوران فی لیٹر قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا . وفاقی حکومت نے عوام پر پٹرولیم مصنوعات مزید 30 روپے مہنگا کرکے مہنگائی کا بم گرا دیا ہے . ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت نے ڈبل سینچری مکمل کر لی .
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے اضافہ کردیا ہے، اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 204 روپے 15پیسے ہو گئی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بڑھا کر 178 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی 181 روپے 94 پیسے مقرر کر دی گئی . اس حوالے سے وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل پر آج بھی 54 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، اوگرا کی آئندہ سمری جب آئے گی تو اس وقت تک نقصان اور بھی بڑھ جائے گا، عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے .
31 مئی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا . گزشتہ روز نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی تھی، بجلی کا بنیادی ٹیرف اس وقت 16روپے 91 پیسے فی یونٹ چارج کیا جارہا ہے، جبکہ اس ٹیرف میں مزید اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے اپنا یہ فیصلہ وزارت توانائی کو بھجوا دیا ہے، وزرات توانائی پر لازم ہوگا کہ نئی قیمتوں پر صارفین کو سبسڈی دینے سے متعلق ایک مہینے میں فیصلہ کرے .
اگر وہ فیصلہ نہیں کرتی تو نیا بنیادی ٹیرف تمام صارفین پر لاگو ہوجائے گا، اس وقت بجلی کا بنیادی ٹیرف 16روپے 91 پیسے ہے جو کہ اضافے کے بعد بڑھ کر24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا . بجلی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، پاورڈویژن اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں