سعودی عرب میں کرپٹ افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 207 افراد گرفتار

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے . سعودی عرب کے موجودہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے اختیارات و انتظامات اپنے ہاتھ میں لینے کے بعد 2017ء کے آغاز سے ہی کرپٹ افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائیاں شروع کروا دی تھیں .

اس معاملے میں شاہی خاندان کے اہم افراد کو بھی معاف نہیں کیا گیا اور ان سے منی لانڈرنگ اور کرپشن وغیرہ کے الزامات کے سلسلے میں کروڑوں ریال کی رقم وصول کر کے شاہی خزانے میں جمع کروائی جا چکی ہے . اب تک سینکڑوں سول اور فوجی افسران کو سخت سزائیں بھی دی جا چکی ہیں . سعودیہ میں کرپٹ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 207 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں فوجی اور سول محکموں اور اداروں کے حکام اور مقامی اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں . بدعنوانی کے انسداد کے لیے قائم کمیشن ”نزاہہ‘ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ کارروائی میں گرفتار کیے گئے افراد کا تعلق 11 وزارتوں سے ہے . نزاہہ کی جانب سے شہریوں اور مختلف اداروں ے تعاون سے مانیٹرنگ ٹیموں نے ذی الحج کے مہینے میں کرپشن کے شبے میں 461 افراد سے پوچھ گچھ کی . جس کے بعد ان میں سے 207 افراد کو گرفتار کر لیا گیا . گرفتار کیے گئے افراد پر رشوت وصول کرنے، عہدے اور اختیارات کا ناجائز استعمالاور دھوکا دہی سمیت دیگر الزامات ہیں . حراست میں لیے گئے ملزمان کا تعلق وزارت داخلہ، وزات دفاع، وزارت تعلیم، نیشنل گارڈز، صحت، دیہی امور، ہاؤسنگ، ماحولیات، پانی، زراعت، تعلیم، تجارت ، سماجی ترقی اور وزارت اطلاعات سے ہے . . .

متعلقہ خبریں