پاکستان

شہباز شریف ادھراُدھرنہ بھاگو، سازش کی ہے تو ملک سنبھالو، عمران خان

دیر بالا (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادھراُدھرنہ بھاگو، سازش کی ہے تو ملک سنبھالو۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کے حوالے سے کہا کہ شہبازشریف کی آج کل شکل دیکھی، بہت گھبرایا ہوا ہے، شہبازشریف کہتا ہے مجھے پتا ہی نہیں تھا سرنگیں بچھائی ہوئی ہیں، شہبازشریف آپ سے حکومت سنبھالی نہیں جاتی تو سازش کیوں کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بوٹ پالش کرکےاقتدارمیں آگئے ہو تو اب ذمہ داری لو، ادھراُدھرنہ بھاگو، ٹھیک کرکے دکھاؤ، بارودی سرنگیں آپ بچھا کر گئے تھے، ہم نے ملک کو اٹھایا، سازش کی ہے تو ملک سنبھالو ، ترکی نہ بھاگو۔


انھوں نے کہا کہ شہباشریف، جب سےتم آئےہوملک تیزی سےنیچےجارہاہے، ہر اشتہار کے اندر شہبازشریف کی شکلیں ہیں، تم نے اس ملک کا دیوالیہ نکالا ہم نے اوپر اٹھایا، جب سے تم آئے ہو ملک نیچے جارہا ہے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج معیشت اس طرف جارہی ہےکہ ملک کوخطرہ ہے، صرف فوج ملک کی حفاظت نہیں کرسکتی جب تک معیشت مضبوط نہ ہو، معیشت کمزورہوگی توملک کی سیکیورٹی کمزورہوگی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ملک کوتباہی کی طرف لےجارہی ہے، اگریہ نہ بتایاکہ ملک کہاں جارہاتوزیادتی کریں گے، اس حکومت نےملک کی معیشت کوکچل کررکھ دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلط کردہ چوروں ،ڈاکوؤں سے قوم کو بچانا سب کی ذمہ داری ، بڑا کہا جاتا تھا کہ شہبازشریف قابل آدمی ہے، آج پتہ چلاشہبازشریف کرپشن اورچوری بچانےکیلئےاقتدارمیں آیا، انہوں نےایف آئی اےمیں تبدیلیاں کیں اپنےافسران لگائے، شکر ہے سپریم کورٹ نےایف آئی اے کیس کا نوٹس لیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ابھی تک ہماراانصاف کانظام بڑےڈاکوؤں کونہیں پکڑسکتا، ایف آئی اےکیس میں کوئی اورہوتاتوایک سال پہلے جیل میں ہوتا۔

متعلقہ خبریں