میں غلط کو غلط اورصحیح کوصحیح کہنے کی جرات رکھتی ہوں عفت عمر

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور اداکارہ عفت عمرنے کہا ہے کہ میرے اندر غلط کو غلط اورصحیح کوصحیح کہنے کی جرات ہے اور میں نے کبھی نتائج کی پرواہ نہیں کی،

میں سچ بولنے میں کبھی مصلحت سے کام نہیں لیتی اور شاید میں نے اس کی قیمت بھی ادا کی ہے . ایک انٹر ویو میں عفت عمر نے کہا کہ

میں خود منافقت کرتی ہوں اور نہ ایسے لوگ مجھے پسند ہیں بلکہ اگر مجھے کسی کے بارے میں شک بھی گزرے تو میںایسے شخص سے کوسوں دوررہتی ہوں .

اس خصلت کے شخص سے آپ کو کبھی فیض نہیں مل سکتا . انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی درجے کی منافقت ہے کہ کسی کے منہ پر اس کی تعریف کی جائے

اور جب وہ شخص چلا جائے تو اس کی خامیاں نکالی جائیں اور اس کی مخالفت میں باتیں کی جائیں .

عفت عمر نے کہا کہ جب آپ سیدھی راہ پر چلتے ہیں او ر سچ پر ڈٹ جاتے ہیں تو آپ کو روحانی تسکین ملتی ہے اور یہی کامیابی ہے .

. .

متعلقہ خبریں