آپ کا حشر بھی سدھو موسے والاجیسا ہوگا ، بھارتی اداکارسلمان خان کو دھمکی آمیز خط موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا

جس میں دھمکی دی گئی کہ آپ کا بھی حشر سدھو موسے والا جیسا ہوگا . نجی ٹی وی ٹونٹی فور کے مطابق سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان نے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے

جس میں سلمان خان اور ان کے والد نے وہ خط بھی پیش کیا ہے جس میں انہیں دھمکی دی گئی تھی کہ آپ کا حشر بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا .

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز خط سلیم خان کے گارڈ کو اس جگہ سے ملا جہاں وہ صبح کی سیر کے بعد بیٹھتے تھے .

خط میں سلمان اور سلیم خان کو سدھو موسے والا جیسی حالت کرنے کی دھمکی دی گئی .

واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے گزشتہ دنوں سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی تھی،

کیونکہ سدھو موسے والا کے قتل میں جس گینگسٹر کا نام آیا تھا اس نے سلمان خان کو 2008 میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی .

. .

متعلقہ خبریں