اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپانی موٹر کمپنی کے سی ای او سے ملاقات میں ہائبرڈ اور الیکٹرک وہیکلز جلد متعارف کرانے کی اہمیت پر زور دیا ہے .
ملاقات میں جاپان کے سفیر مٹسوہیر وواڈا بھی ملاقات میں موجود تھے .
وزیر اعظم نے لوکلائزیشن، نئی مصنوعات کی حوصلہ افزائی پر بھی زور دیا .
انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائے .
اس موقع پر انہوں نےپاکستان میں چاپانی کمپنیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی .
. .