اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ا وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جمعے کو آدھا دن چھٹی کی تجویز دیدی . سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف لکھا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار تعطیل جبکہ جمعہ کو آدھا دن چھٹی دی جائے، ہفتے میں 4 سے 5 دن کام ہو، کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے .
وزیر دفاع نے کہا کہ اس سے سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگی، تیل اور بجلی کی بچت ہوگی، کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا .
. .