“پاسپورٹ کیلئے بے تاثر چہرے والی تصویر بنوانی ہوگی” اداکارہ شبانہ اعظمی سے یہ کہا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا جواب دیا ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ انہیں پاسپورٹ کیلئے بے تاثر چہرے کے ساتھ تصویر بنانے کو کہا گیا .

شبانہ اعظمی کے سوتیلے بیٹے فرحان اختر نے اپنی ایک ہنستی مسکراتی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ یہ پاسپورٹ کی تصویر کیلئے بہت زیادہ تاثرات ہیں .

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شبانہ اعظمی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنادیا .

اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاسپورٹ بنوانے گئیں تو وہ چہرے کے تاثرات دے رہی تھیں . اس پر انہیں کہا گیا کہ پاسپورٹ کیلئے بے تاثر چہرے کے ساتھ تصویر بنوانی ہوگی جس پر میں نے کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں اور  میں بے تاثر نہیں رہ سکتی .

. .

متعلقہ خبریں