لاہور (قدرت روزنامہ) مسلسل بے قدری کے بعد روپیہ تگڑا کم بیک کرنے میں کامیاب، ڈالر سستا ہو گیا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 31 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپیہ سستا ہو گیا . تفصیلات کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر202روپے سے گھٹ کر200روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر203روپے سے کم ہو کر201روپے کی سطح پر آگیا .
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.31روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت201روپے 52 پیسے ہو گئی . اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں2روپے کی کمی سے امریکی ڈالر کی قیمت 202روپے ہو گئی . فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یورو 50پیسے اور برطانوی پونڈ 1روپے سستاہو گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 214.50روپے سے کم ہو کر213.50روپے اور قیمت فروخٹ216.50روپے سے کم ہو کر216روپے پر آ گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 251روپے سے گھٹ کر250روپے اور قیمت فروخت254روپے سے گھٹ کر 253روپے ہو گئی .
. .