دو خوراکیں لگوانے والے اس عمر کے 13 ہزار افراد کو عمرہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ جاری کیا جائے گا . سعودی نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ عمرہ کے اجازت نامے’اعتمرنا‘ اور ’توکلنا‘ ایپس کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد جاری کیے جاتے ہیں . اس کے ساتھ عمرہ زائرین کے لیے وبا کے دنوں میں اختیار کیے گئے صحت کے پروٹوکول پر سختی کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے . سعودی وزارت حج کو عمرہ سیزن برائے سال 1443ھ کے دوران سعودی عرب کے دوسرے اداروں کا بھی تعاون حاصل ہے تاکہ عمرہ زائرین کی صحت وسلامتی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے . یاد رہے کہ سعودی مملکت نے غیر ملکی زائرین کے لیے ویزوں کا اجراء شروع کر دیا ہے . گزشتہ روز سینکڑوں ہزاروں غیر ملکی معتمرین سعودی مملکت پہنچ گئے ہیں . اس حوالے سے حج و عمرہ کی نیشنل کمیٹی کے ایک ممبر ھانی العمیری نے بتایا کہ آج سے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز عمرہ زائرین کا استقبال شروع کر یں گے . ماہانہ عمرہ زائرین کی گنجائش 20 لاکھ تک بڑھائی جائے گی . جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا . عمرہ زائرین کی لاکھوں میں آمد سے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، زائرین کی قیام گاہوں اور ٹرانسپورٹ کا کاروبار چمک اُٹھے گا . اس کے علاوہ مدینہ اور مکہ کے بازاروں میں بھی خرید و فروخت بڑھ جائے گی . جس سے دکانداروں کی کمائی ماضی کی طرح بہتر ہو جائے گا . ھانی نے بتایا کہ یکم محرم الحرام سے 130عمرہ کمپنیوں اور اداروں نے عمرہ زائرین کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے . ان کمپنیوں کی جانب سے عمرہ زائرین کو منظم رکھنے، سماجی فاصلے کی پابندی کروانے اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مقامی مردوں اور خواتین پر مشتمل رضاکاروں اور ملازمین کو تربیت دی گئی ہے . . .
ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج وعمرہ نے 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ کی ادائیگی اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا . عرب میڈیا کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر کے افراد صرف اسی صورت میں عمرہ کرسکتے ہیں بہ شرطیکہ انہوں نے کورونا کی پہلی دو خوراکیں لگوا لی ہوں .
متعلقہ خبریں