خیبرپختونخواہ کے آئندہ مالی سال برائے2022-23 کے بجٹ میں صحت کارڈپلس کیلئے55ارب روپے مختص

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے آئندہ مالی سال برائے2022-23 کے بجٹ میں صحت کارڈپلس کیلئی55ارب روپے مختص کردئیے . صوبائی اسمبلی اجلاس میں آئندہ مالی سال کابجٹ پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں صحت کے بجٹ میں 55 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے، صحت کارڈ پلس میں سرکاری ملازمین کے لیے بھی او پی ڈی کی سہولت ہو گی .


انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال 8 لاکھ افراد نے صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرایا، اس سال صحت کا رڈ کا بجٹ 25 ارب روپے رکھا گیا ہے اور جگر کی پیوندکاری سمیت مزید 5 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ میں شامل کر رہے ہیں اس کے علاوہ صحت کارڈ میں بون میروٹرانسپلانٹ، تھلیسمیا، ایڈوانس کینسر کوریج اور آلہ سماعت کو بھی شامل کرلیا گیا ہے .

انہوں نے کہاکہ سکینڈری کیئرہسپتال،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت24اضلاع میں58ہسپتالوں کیلئی2.7ارب روپے کرنٹ بجٹ سے مختص کئے گئے ہیں پرائمری کیئرپروگرام پورے صوبے میں بہترین نتائج دے رہاہے تقریباً82.4کروڑکی لاگت سے سات سوبی ایچ یوز اورآرایچ سیز میں تزین وآرائش کاکام شروع کیاگیا جس میں پانچ سو فیسیلیٹییزمیں کام کمل کیاجاچچکاہے عوام کیلئے دس ارب روپے سے زائدکی لاگت سے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی جس میں صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مت اوپی ڈی ادویات بھی شامل ہیں بنوں اور ڈیرہ ڈویڑنزمیں پولیو انتظامات اوراس سے منسلک اقداما ت کیلئے ایک ارب روپے کااضافی فنڈزمختص کیاگیاگیاہے .

. .

متعلقہ خبریں