لاہور(قدرت روزنامہ) منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کی حاضری معافی کی درخواست منظورہوگئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف اورحمزہ شہباز آج احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، وکلاء نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی آج کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی .
وکیل کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں مصروف ہیں،حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کی وجہ سے مصروف ہیں .
احتساب عدالت میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی . احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی .
چند روز قبل لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تھا .
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی تھی . عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 10,10 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا . عدالت نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کو بھی کنفرم کر دیا تھا . دیگر شریک ملزمان کو 2,2 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا . ایف آئی اے نے 16 ارب کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے .
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل اعجاز حسن اعوان کی عدالت میں پیش ہوئے . دوران سماعت ایف آئی اے نے 3 مفرور ملزمان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی . ایف آئی اے کے وکیل فاروق باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان دئیے گئے پتے پر موجود نہیں ہیں . جج کی اجازت سے وزیر اعظم شہباز شریف سماعت کے دوران روسٹرم پر آ ئےاور کہا کہ جیل میں ایف آئی اے نے میرے پاس آکر تفتیش کی ،تمام چیزیں ایف آئی اے کو بتائیں پھر ایف آئی اے خاموش ہوگیا ،مگر بعد ازاں دوبارہ ایف آئی اے نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا تھا،میرا حق ہے کہ میں اپنی ضمانت کے بارے عدالت کو حقائق بتاوئں،ایف آئی اے کا کیس بھی وہی کیس ہے جو نیب نے بنا رکھا ہے،میرے اوپر آشیانہ اور رمضان شوگر مل کے کیس بنائے گئے ،آشیانہ کیس میں میرے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ،میرے کیسز میں لاہور ہائیکورٹ مفصل فیصلہ دے چکی ہے