نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف ڈیل کرکے وزیراعظم بنے اور نوازشریف ڈیل کی کوشش کررہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی . ایک انٹرویومیں سابق وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف ڈیل کرکے ہی وزیراعظم بنے ہیں، ڈیل کے بغیر تو شہبازشریف پاکستان بھی نہیں آسکتے تھے، شہبازشریف کا اپنا کوئی موقف نہیں اس لئے ان سے ڈیل ہوجاتی ہے .


فواد چوہدری نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا اور نہ ہی چلنا ہے، نوازشریف ڈیل کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک واپسی کی اجازت نہیں ملی، ہم نے نہیں ،روکنے والوں نے نوازشریف کوروکنا ہے . فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہیں زرداری سے ڈیل ہوگئی تو نواز شریف سے بھی کریں تاہم نوازشریف نے کبھی ڈیل کے بغیر نہیں آنا ہے، نوازشریف میں عمران خان والا حوصلہ نہیں کہ کھڑے ہوسکیں .

عمران خان کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا عمران خان کو گرفتار کرنا راناثناء اللہ کا بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہئیے . عام انتخابات کے حوالے فواد چوہدری نے کہا کہ امید ہے راستہ نکلے گا اور اکتوبر میں انتخابات ہوجائیں گے . مارچ میں تاخیر سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان حکمت عملی کے تحت احتجاج میں تاخیر کررہے ہیں، احتجاج کی طاقت صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے جب چاہیں کریں گے .
عمران خان کی گرفتاری کے بیان پر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا راناثنااللہ کی بڑھکیں ہی ہیں، ان کو گرفتار کرنے کی خواہش والے کو پاگل خانے جانا چاہیے . وجودہ حکومت کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران اتحاد خود اپنے لیے خطرہ ہے، ان کو ہٹانے کیلئے زیادہ کوشش کی ضرورت نہیں ، ہم نے پہلے دن ہی ضرورت سے زیادہ کوشش کرلی، آرام سے کریں تویہ حکومت ویسے ہی گرجائیگی . ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ 4،3 ماہ مزید حکومت کرلیں تو ہمیں سیاسی طور پر کیا فرق پڑتا ہے،اس حکومت کی تو کمر ٹوٹ گئی ہے، شہباز شریف نے جس گرینڈ ڈائیلاگ کاکہا وہ معیشت پرتو نہیں ہوسکتے، چارٹرمعیشت پر نہیں سیاست پر ہوتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں