’ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا ضروری نہیں تھا‘ چار شادیاں ناکام ہونے کے بعد اداکارہ کو غلطی کا احساس ہوگیا

لندن(قدرت روزنامہ)چار ناکام شادیاں کرنے والی برطانوی اداکارہ پیٹسی کینزٹ نے اپنے ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کو غلطی قرار دے دیا . میل آن لائن کے مطابق 54سالہ سوپ سٹار پیٹسی کینزٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ”میں نے اپنے تمام بوائے فرینڈز کے ساتھ شادی کی اور اب مجھے احساس ہوا ہے کہ ہر بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کرنا ضروری نہیں تھا .

میں ازدواجی رشتے کے بغیر بھی ان کے ساتھ رہ سکتی تھی اور ہو سکتا ہے اس صورت میں ہمارا تعلق کچھ زیادہ طویل ہوتا . “

رپورٹ کے مطابق پیٹسی کینزٹ نے22سال کی عمر میں 1988ءمیں پہلی شادی ڈین ڈونوین کے ساتھ کی جو 1991ءمیں ختم ہو گئی، دوسری جم کیر کے ساتھ 1992ءمیں کی جو 1996ءمیں ٹوٹ گئی . ان کی تیسری شادی لیام گیلگر کے ساتھ 1997ءمیں ہوئی اور وہ بھی تین سال ہی چلی اور ان کی 2000ءمیں طلاق ہو گئی . تیسری شادی انہوں نے جیرمی ہیلے کے ساتھ 2009ءمیں کی جو محض ایک سال بعد ہی 2010ءمیں ٹوٹ گئی .  

. .

متعلقہ خبریں