کراچی(قدرت روزنامہ)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دعا زہرا کیس سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا .
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ معاملہ ختم ہو چکا ہے، بچی کا معاملہ ہے، اس پر بات نہ کی جائے تو اچھا ہے .
ان کا کہنا ہے کہ آتے ہی تمام پولیس اسٹیشنز میں کیمرے لگانے کی ہدایت کی ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی تھا تو کراچی کے تھانوں میں کیمرے لگوائے، اب سندھ بھر میں لگوا رہے ہیں .
آئی جی سندھ نے کہا کہ کیمرے لگانے کا مقصد شہریوں کو غیر قانونی حراست سے بچانا اور سائلین کی شکایت دور کرنا ہے .
انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کئی افسران کے تبادلے بھی کیے ہیں .
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ تمام تھانوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ ایس ایس پی کے دفاتر سے کی جائے گی .
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی آیا ہوں، کیسز پرانے چل رہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، مقدمات کا جائزہ لیا جائے گا .
. .