غریدہ فاروقی بھی حکومتی کارکردگی سے مایوس، سارا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی حکومتی کارکردگی سے نالاں ہو گئیں،نئی حکومت کی کارکردگی کا پورا نقشہ ہی کھینچ دیاڈالر ریٹ بتایا ،پٹرول،ڈیز ل ،بجلی،گیس اور آٹا چینی کی صورتحال بتاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا عذاب بھی بیان کیا ساتھ ہی معاشی علمَ سے سرنگوں ہونے کا احوال بھی بیان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیاجس میں انہوں نے حکومتی کارکردگی کو بیان کیاہے ،البتہ ڈالر ریٹ کو غلطی سے 208کی بجائے 108لکھ دیا جس کی تصحیح انہوں نے ٹویٹ کے کمنٹ سیکشن میں کی، سینئر صحافی نے لکھاڈالر 108(جو کہ 208روپے کا ہے )روپے پر،مہنگائی 16فیصد پر ، پٹرول ڈیز ل کی فی لیٹر قیمت میں 30سے 40روپے مزید اضافہ کر دیا ہے، بجلی مزید مہنگی ،گیس مہنگی ،آٹا چینی مہنگے ،اور تو اور قہر کی گرمی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب مزید بد تر ہو چکا ہے، سرمایہ کار ، صنعتکار، تاجر، دکاندار پریشان اور غیر یقینی کا شکار ہیں ، معیشت کا برا حال ہے۔