لاہور(قدرت روزنامہ)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے، عوام کو مہنگائی، بیروزگاری سے نجات دلانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، اب لاہور میں بیٹھ کر لاہور اور پنجاب کی سیاست کرنی ہے، زیادہ وقت اب لاہور میں گزاروں گا . اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو مجھ سے ملنے بہت دور سے آنا پڑتا ہے، اب شہر میں کارکنوں کے درمیان آکر رہوں گا اور ان سے ملاقات بھی کروں گا .
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا .
. .