اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کی ٹرانسفر ،
رجسٹریشن پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے .
جنوبی افریقا میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں .
تاہم پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے جیو نیوز کے رابطے پر ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے .
ذرائع کے مطابق کہ پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقا کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے
جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقا میں پاکستانی سفارت کاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں .
. .