ایمسٹلوین(قدرت روزنامہ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا . انگلینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے .
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے ناٹ آئوٹ 162، ڈیوڈ مالان نے 125 جب کہ فلپ سالٹ نے 122 رنز سکور کیے تھے .
لیام لیونگسٹون نے محض 22 گیندوں پر 66 ناٹ آئوٹ رنز سکور کیے . اس سے پہلے بھی رنز کا عالمی ریکارڈ انگلینڈ کے پاس ہی تھا . 2018 میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف 481 رن بنائے تھے .
. .