ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا حماد اظہر کے سرجاتا ہے،شوکت ترین

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ گرے لسٹ سے نکلنا پی ٹی آئی کی حکومت اور حماد اظہر کے سر ایک اور سہرا ہے .

اب فیٹف سے نکلنے کے بعد سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیوں تبدیل ہوئی،گزشتہ دو سال میں مضبوط معاشی پالیسی

اور کورنا کیخلاف جنگ میں کامیابی ہماری حکومت کا خاصہ تھا .

شوکت ترین نے ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب عام آدمی پر

بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی ٹیم کو روس جانے دیں،ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کرائیں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لائیں . انکا کہناتھاکہ

ریلیف فراہم کرنے کیلئے ایف بی آر کو ریونیو میں اضافہ کرنیکا کہیں . واضح رہیکہ ایف اے ٹی ایف اجلاس کا آج آخری روز ہے،اجلاس کے اختتام پر آج ممالک کے گرے لسٹ سے متعلق اسٹیٹس کا اعلان ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں