شہریوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اب تمام پاکستانی اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے ،100سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے .


انہوں نے کہاکہ اب سے پاکستانی شہری اپنی تمام اہم قانونی دستاویزات شادی کا سرٹیفکیٹ، ڈگریاں اوردیگردستاویزات نوٹرائز کراسکیں گے،100سے زائد ممالک میں پاکستانی نوٹریائزڈ دستاویزات کو قبول کیا جائے گا .

انہوں نے کہا کہ دفترخارجہ کے نامزدعہدیداروں کے ذریعے دستاویزات نوٹرائز کرائی جاسکیں گی . قبل ازیں وزاعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں سلمان صوفی نے کہا تھا کہ پاکستان کے بین الاقوامی پوسٹل کنونشن سے الحاق کی منظوری پر سمندر پار پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں .

انہوں نے کہا کہ الحاق سے سمندر پار پاکستانیوں کے کاغذات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے سمندر پار پاکستانیوں کو اپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے مختلف دفاتر کے چکر اور بھاری فیس ادا کرنا پڑتی تھی . انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر میں دفتر خارجہ کے منتخب کردہ نوٹریز سے دستایزات کی تصدیق کے بعد 122ممالک میں یہ تصدیق قابل قبول ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں