کم عمر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی

شیخوپورہ (قدرت روزنامہ) کم عمر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی، شیخوپورہ کی مقامی عدالت نے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائےموت سنائی، مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا . تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کو سزائے موت سنا دی گئی .


عدات نے ملزم کو اپنی13سال کی بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر سزائےموت سنائی . مجرم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا اور جرمانہ نہ دینے پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی . استغاثہ کے مطابق مجرم نے 21 جون 2021 کو گاؤں قانونگو میں اپنی 13سال کی بیٹی سے زیادتی کی تھی جس کے بعد بچی کی والدہ نے تھانہ ہاؤسنگ کالونی میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا .

دوسری جانب پنجاب کے علاقے خان پور میں معصوم غریب لڑکی کی جانب سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے سے بچنے کیلئے تیزاب پی لینے کے کیس میں بھی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ دو لڑکیوں سمیت پانچ ملزمان کا گروہ لڑکیوں سے زیادتی میں ملوث ہے . ملزمان ضرورت مند لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دے کربلاتے ہیں اور ان کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں .
متاثرہ لڑکیوں کو مختلف طریقے سے بلیک میل کرکے زیادتی پر مجبور کیا جاتا ہے . متاثرہ لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ اور بہت سی لڑکیاں بھی ہیں جو عزت کے ڈر سے سامنے نہیں آ رہیں . پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب ہو جائیں گے . خیال رہے کہ خان پور میں درندہ صفت ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر غریب لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، تاہم لڑکی اپنی عزت بچانے کیلیے جان پر کھیل گئی اور تیزاب پی لیا .
متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ تاحال زیر علاج ہے . ہسپتال میں متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ پیزا شاپ کے مالک، منیجر اور ان کے ایک اور ساتھی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی . تاہم اپنی عزت محفوظ رکھنے کیلئے جان دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیزاب پی لیا .

. .

متعلقہ خبریں