کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنایا جائے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنایا جائے . وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت بلوچستان کے ہوائی اڈوں اور ہوائی سفر کے کرایوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ہوا بازی ، سی ای او پی آئی اے، ڈپٹی ڈی جی سول ایوی ایشن ، چیف سیکرٹری بلوچستان نے شرکت کی .


احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح بلوچستان کے شہریوں کو ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کرنا ہے . وفاقی وزیر نے کہاکہ بلوچستان کے شہریوں کے ہوائی سفر سے متعلقہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا . احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ ہوائی سفر کے کرایوں کا ماڈل مہنگے کرائے کا موجب بنتا ہے ، ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے بلوچستان کے شہریوں کو سستا ہوائی سفر مہیا کیا جائے .

وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کو باقی صوبوں سے جوڑنے کے لئے فلائیٹس آپریشن بڑھائے جائیں گے . احسن اقبال نے کہا کہ مجودہ فلائیٹس آپریشنس بلوچستان کے شہریوں کی سفری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں . احسن اقبال نے کہاکہ 23 مارچ کو گوادر نیو ائیرپورٹ کا افتتاح کیا جائے گا، جو وزیر اعظم کی جانب سے گوادر کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہو گا . وفاقی وزیر نے کوئٹہ ائیرپورٹ کو بین الاقوامی فلائٹس کے لیے 14 اگست تک آپریشنل بنانے کی ہدایات دیں .

. .

متعلقہ خبریں