خوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا،حناربانی کھر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت خارجہ امورحناربانی کھر کاکہناہے کہ خوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا،ابھی توگرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شرو ع ہواہے،امیدہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائےگا، حنا ربانی کھر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا جبکہ فیٹف نے ٹیکنکل ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیاہے، فٹیف نے پاکستان کی شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کیا،انہوں نےکہاکہ پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے،امیدہے فیٹف کے فیصلے سے ملکی معیشت کو فائد ہوگا،پاکستان کے ذمہ مزید کوئی اقدامات زیر التوا نہیں ،کوئی شک نہیں کہ فیٹف شرائط مشکل تھیں،حنا ربانی کھر کاکہناتھاکہ فیٹف رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی،پہلے ایکشن پلان پر عمل کرنےمیں وقت لگا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کیاگیا،قومی اور صوبائی اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا،انہوں نے بتایاکہ فیٹف اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے رہنماوں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں ، انکاکہناتھا حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں لیکن ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے،ہم ان کو کریڈٹ دینے کو تیار ہیں جنہیں کریڈٹ چاہیے،ملک کو دوبارہ ایسے حالات کی طرف نہیں جانے دیں گے .

یادرہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف نےکہا فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے، جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا .

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کے حوالے سے خصوصی بیان جاری کیا ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے فیٹف ایکشن پلانز کی تکمیل ایک بڑی کامیابی ہے، ایکشن پلان پرعمل سے پاکستان کی وائٹ لسٹ کی راہ ہموارہوئی . آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو میں قائم کورسیل اور قومی کوششوں سے یہ ممکن ہوا، سول اور ملٹری ٹیم نے ایکشن پلان پر مضبوط عمل یقینی بنایا، کورسیل کی کوششوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے .
واضح رہے کہ جرمنی کے شہر برلن میں جاری ایف اے ٹی ایف کا اجلاس جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گیا . اجلاس کے اختتام پر صدر ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تمام شرائط پر عمل کیا گیا،پاکستان نے 34آئٹمز پر مبنی اپنے دو پلان مکمل کرلیے ہیں . 2 سال میں 5 مرتبہ انسداد ہشتگردی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،پاکستان نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی اصلاحات مکمل کیں،پاکستان نے دہشتگردوں کو مالی معاونت روکنے کیلئے بہترین اقدامات کیے، اسی طرح پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ کیلئے بھی بہترین پیشرفت کی ہے، جون 2018کے بعد پاکستانی قیادت نے بھرپور کام کیا ، پاکستانی حکام کی جانب سے بہت زیادہ محنت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں