اسلام آبا د(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی . انٹیلی جنس بیورو آئی بی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کر دی گئی .
تفصیلات کے مطابق اہم تقرریوں ، تعیناتیوں، ترقیوں کے لیے آئی ایس آئی کو اسپیشل وینٹگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا .
ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز ایجنسی کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا . آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس پبلک ہولڈرز آفیسرز کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا، آئی ایس آی کو اہم تقرریوں، تعیناتی ، ترقیوں میں اسپیکریننگ کے لیے بطور خصوسی ایجنسی نامزد کیا گیا . اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرعظم شہباز شریف کی جانب سے اب ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے .
شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے . آئی ایس آئی کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو آئی بی بھی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کی گئی ہے . آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کے لیے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہو گی . میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا .
مزید بتایا گیا ہے کہ آئی بی کو سرکاری طور پر اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے . خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل آئی ایس آئی کو پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا گیا تھا . آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیا گیا تھا . وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا . نوٹیفکیشن کے تحت آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیا گیا ہے .