شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہوگئے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے .


آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان نائیک زاہد احمد شہید ہو گئے . آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ہے جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی . دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے . خیال رہے کہ پاک فوج کا دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،رواں سال جنوری میں سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں2 دہشتگردوں کو گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کردیا، تینوں دہشتگرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد گرفتار اور ایک کو جہنم واصل کردیا گیا . ہلاک دہشتگرد کی شناخت زاہد عرف کرچی کے نام سے ہوئی ہے، تینوں دہشتگرد ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا تھا .
تینوں دہشتگرد میران شاہ کے رہائشی نہیں ہیں، تینوں دہشتگردوں کو ایک گھر میں پناہ دی گئی تھی . اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نے حملہ 13 اور 14 جنوری کی درمیانی شب کیا، پاک فوج کے جوانوں نے دہشتگردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے کا بھرپور جوابی ردعمل دیا . دہشتگردوں کے حملے میں ایک جوان شہید ہوگیا، 26 سالہ شہید سپاہی سرفراز علی کا تعلق وہاڑی سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں