پیمرا نے اے آر وائی نیو ز کو نوٹس جاری کردیا

​اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیمرا نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کردیا . پیمرا کی جانب سے اے آر وائی کو یہ نوٹس وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی سرکاری رہائش گاہ کے حوالے سے خبر پر جاری کیا گیا ہے .

​پیمرا کی جانب سے

اے آر وائی نیوز کو سات روز میں جواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ہے . یاد رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز نے یہ خبر دی تھی کہ مفتاح اسماعیل منسٹرز انکلیو کے 22 نمبر بنگلے میں منتقل ہوگئے ہیں . انہوں نے گھر میں منتقل ہونے سے پہلے اس کی تزئین و آرائش کروائی جس پر 48 لاکھ روپے کے اخراجات آئے . دوسری جانب وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وہ منسٹرانکلیومیں نہیں بلکہ اپنے گھرمیں رہ رہے ہیں ، سرکاری گاڑی ، سرکاری پٹرول اورتنخواہ بھی نہیں لے رہے . اس حوالہ سے نجی ٹی وی چینل کی خبرکی تردید کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ اسلام آباد کے سیکٹرایف سیون میں واقع اپنے گھرمیں مقیم ہیں . انہوں نے کہاکہ وزارت ملنے کے بعد انہیں منسٹرانکلیومیں ایک گھر دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اب تک اس گھر کا دورہ کیا ہے اورنہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے . مزیدبرآں اس گھرپرایک آنہ بھی صرف نہیں کیاگیا . وزیرخزانہ نے کہاکہ وہ سرکاری کار اور پٹرول بھی استعمال نہیں کررہے ، اس کے علاوہ وہ تنخواہ بھی نہیں لے رہے .

. .

متعلقہ خبریں