پاکستان ریل ویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں مزید اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان ریل ویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، مسافر ٹرینوں کے کرائے 5 فیصد اور فریٹ کے کرائے 10 فیصد بڑھا دیے گئے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہوگا . اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ریل ویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرائے مزید بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .


نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ محکمہ ریلوے نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرائے 5 فیصد بڑھا دیے ہیں، جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے . ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت مزید 59روپے بڑھنے کا اثر مسافروں پر منتقل کیا گیا ہے، ریلوے کرایوں میں اس سے قبل رواں ہفتے 10 سے 15 فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے .

اس سے قبل 07 جون کو وزارت ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود مسافر ٹرینوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے حکام کی جانب سے دی گئی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے .

انہوں کہا کہ غریب عوام کی سواری ٹرین کو مہنگائی سے بچائیں گے، ریلوے اپنے وسائل سے پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ خود برداشت کرے گا . وزارت ریلویز کی جانب سے حکومت کو مسافر ٹرینوں کیلئے 15 فیصد کرائے بڑھانے اور مال گاڑیوں کے کرائے کی مد میں بھی 20 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی تھی . مزید برآں 16 جون کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کرائے بڑھا دئیے، لاہور سے مختلف شہروں کے کرائے میں 50 روپے سی200 روپے تک اضافہ کیا گیا .
لاہور سے بھکر کرایہ میں 200 روپے ،لاہور سے چکوال کرایہ میں 100 روپے،لاہور سے فیصل آباد کے کرایہ میں 50 روپے،لاہور سے جھاوریاں کرایہ 100 روپے ،لاہور سے ناروال، ظفروال 100 روپے ، لاہور سے ملکوال 200 روپے،لاہور سے چنیوٹ 50 روپے ،لاہور سے سیالکوٹ کرایہ میں 100 روپے، لاہور سے ملتان کرایہ میں 100 روپے اورلاہور سے بہاولپور کرائے میں100 روپے اضافہ کر دیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں