مریم نواز نے ٹویٹر پرعوام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پوچھ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عوام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پوچھ لیا، انہوں نے کہا کہ صارفین اپنے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بارے آگاہ کریں، فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ براہ مہربانی عوام اپنے علاقوں کا نام لکھ کر مجھے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق آگاہ کریں، کہ ان کے علاقوں کے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کتنا زیاد ہ اس حوالے سے آگاہ کیا جائے .


مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے . آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں .

جو بطورِ وزیر اعظم کہتا تھا کہ آلو پیاز کے ریٹ پتہ کرنے نہیں آیا اسکو اچانک سب یاد آ گیا ہے . اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں . دوسری جانب سندھ کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ، اگلے ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں رات 9 بجے مارکیٹیں بند کرنے کی یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائے گی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا، ریسٹورینٹس بھی جلد بند کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے . صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی، اس وقت پٹرول اور بجلی بچانا قومی فریضہ ہے، عوام کم سے کم بجلی استعمال کریں .
دوسری جانب مارکیٹس بند کرنے کی بال وزیر اعلیٰ کی کورٹ میں ڈال دی گئی ہے، رات 9 کے بعد کون کون سی مارکیٹس بند کی جا سکتی ہیں وزیر اعلی کو رپورٹ پیش کر دی گئی . صوبائی دارالحکومت میں 63 کمرشل مارکیٹس بند کرنے کی فہرست بنائی گئی ہے، کمرشل مارکیٹس میں رات 9 کے بعد کتنی بجلی استعمال ہو رہی رپورٹ پیش کر دی گئی، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد کمرشل فیڈرز پر 361 میگا واٹ استعمال ہو رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں