پاکستان

امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز ہو گیا: شیریں مزاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا عمل تیز تر ہوتا جا رہا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر مرکزی نائب صدر شیریں مزاری نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فاشسٹ مودی سرکار کشمیریوں اور بھارتی مسلمان شہریوں کو بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی اور ظلم کی حدیں پار کر رہی ہے۔
شیریں مزاری کا چیئرمین پی پی پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیرِخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارت سے تجارت کی بحالی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما کے دل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خواہش نے انگڑائی لی ہے، اہلِ سازش کے عزائم روز بروز واضح ہو رہے ہیں۔
سینئر مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی شیریں مزاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ معیشت کو برباد جبکہ پیپلز پارٹی خارجہ پالیسی کو امریکی مطالبات کے تابع کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں