پاکستان
وزیرِ اعظم کا ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہِ صحت کی بہتری کیلئے ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے ملک گیر سی پی آر ٹریننگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔پرائم منسٹر اسٹرٹیجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کی سی پی آر ٹریننگ زندگیاں بچانے میں معاون ہوگی۔
سلمان صوفی نے کہا کہ جان بچانے والی سی پی آر ٹریننگ کو اسکولوں کے نصاب میں شامل کیا جائے گا، ہر شہری کو سی پی آر کی تربیت دینا بھی مہم کا حصہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس ملک گیر مہم کے مکمل لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، وزیر اعظم قومی سطح پر صحت کے شعبے میں اصلاحات پروگرام شروع کرنے جارہے ہیں۔