قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ؛ عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ، سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کوفروغ دے رہی ہیں . تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں پی ٹی آئی ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری اور لاہور میں پارٹی امیدوار کے دفتر پر لیگی حملے کی شدید مذمت کی ہے ، اس حوالے سے انہوں نے نے علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم پی اے شبیر قریشی کی گرفتاری کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور سندھ میں پولیس گردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی .


بتایا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور سے تعلق رکھنے والے مقامی پی ٹی آئی رہنماء خالد گجر کو ٹیلیفون کیا اور لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی خالد گجر سے بیٹے کی خیریت دریافت کی ، اس دوران عمران خان نے کہا کہ سندھ اور پنجاب میں فسطائی حکومتیں غنڈہ گردی کوفروغ دے رہی ہیں ، مہذب ملک میں پولیس سے ایسی کارروائیوں کی قطعاً گنجائش نہیں ہوتی ، قاتل کو داخلہ کا قلمدان سونپ کر ملک عملاً انارکی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے .

انہوں نے کہا کہ ضمیرفروشی ، لوٹا کریسی پر قائم امپورٹڈ سرکارپی ٹی آئی کوعوامی تائید سے خوفزدہ ہے ، فسطائی کلچر سے نجات کے لیے حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی اہم ہے ، حقیقی آزادی کی تحریک ہی سے سندھ اور پنجاب غنڈہ راج سے نجات پائیں گے . دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے چاہتے تھے ، ان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے .
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے .

. .

متعلقہ خبریں