ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر رابطہ کمیٹی کاڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی صدارات میں اجلاس

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کی صدارات میںمنعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا بلخصوص این اے 240میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران ہونے والے پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا گیا کاروباری دن میں انتخابات کرانے کے سبب ووٹنگ کا تناسب کم رہا جو باعث تشویش ہے .

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں این اے 245پر متوقع ضمنی انتخاب پر بھی غور خوص کیا گیا اور ایم کیو ایم کی جانب سے نامزد امید وار کیلئے مختلف نام زیر غور آئے .

اس موقع پر الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ این اے 245کا ضمنی انتخاب تعطیل کے روز منعقد کرایا جائے تاکہ ووٹنگ کا تناسب متاثر نہ ہوسکے . رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو رابطے میں لیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں