صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ کوئی غیر ملکی مکہ و مدینہ میں جائیداد نہیں خرید سکے گا اور جائیداد خریدنے والے کے نام کوئی دوسری جائیداد نہیں ہوئی چاہے مزید یہ کہ یہ جائیداد صرف رہانشی مقاصد کیلئے خریدی جا سکتی ہے کاروبار یا کسی بھی اور مقصد کیلئے نہیں، اور جائیداد خریدنے کیلئے ایسا اقامہ قابل قبول نہیں ہوگا جس کی مدت ختم ہوچکی ہو . درخواست دینے کا طریقہ . ابشر اکاؤنٹ لاگ ان کریں، پھر مانی اکاؤنٹ پر جائیں ، سروس کا کلک کریں اور آخر میں جنرل سروس پر جا کر غیر منقولہ جائیداد پر کلک کریں اور درخواست کے ساتھ خریدی جانے والی جائیداد کی مکمل تفصیل، اور اسکی ملکیتی دستاویزات اور تصویر منسلک کرنا انتہائی ضروری ہے . . .
ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے اقامہ رکھنے والے تمام غیر ملکیوں کو مملکت میں جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی ہے لیکن یہاں بھی کچھ شرائط عائد کی گئیں ہیں . سب سے پہلے جو شخص جائیداد خرید رہاہے اس کا اقامہ درست اور تجدید شدہ ہو اور سعودی حکومت کی جانب سے اس ضمن میں جاری کر دہ اعلامیے کے مطابق جائیداد خریدنے والے کو جائیداد سے متعلق تمام معلومات سرکاری دستاویزات کی کاپی کے ساتھ متعلقہ دفتر میں جمع کروانی ہوگی .
متعلقہ خبریں