نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف ایک بار پھر گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کی ضمانت منظوری کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت منظورکی تھی نیب پراسیکیوشن ٹیم نے رانا ثنا اللہ کی ضمانت منسوخی کے لیے اپیل تیار کر لی، نیب نے اپنی اپیل میں رانا ثنااللہ کو فریق بنایا گیا ہے، نیب اپیل میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس رانا ثنااللہ کی ضمانت منظور کی رانا ثنااللہ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، دوسری جانب رانا ثناء اللہ کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب سیاسی دباو َکے تحت سپریم کورٹ جا ریا ہے ،نیب کو سپریم کورٹ میں بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا، نیب نے ن لیگ کی تمام مرکزی قیادت بشمول نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ،حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق،رانا مشہور سمیت دیگر پر کیسز بنا رکھے ہیں، تمام ن لیگی رہنماؤں کو عدالتیں ضمانتوں پر رہا کر چکی ہیں قبل ازیں ن لیگ نے جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہیں،عدالتی فیصلوں کے بعد عمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو مستعفی ہوناچاہیے . .

متعلقہ خبریں