پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان کا اس وقت سب سے بڑا معاشی مسئلہ ہے ہمیں وہ بہتر کرنا ہوگا،ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی،ہمیں روس سے گیس،آئل اور گندم چاہیے تھی،روس سے ہمیں تیل 30 فیصد رعایت پر مل رہا تھا،ہمارے خلاف سازش ہوئی،عمران خان نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ22 کروڑ عوام کیلئے شرمندگی ہےکہ منتخب وزیراعظم کو سازش سے ہٹایا گیا،جب بھی پاکستان میں حکومت ہٹائی گئی اس کی وجہ کرپشن تھی، پہلی بار حکومت کو ہٹایا گیا جب کسی کیخلاف کرپشن کے کیسز نہیں تھے،جب سے ہمیں ہٹایا گیا ملکی معیشت نیچھے گئی ،ہم اداروں کو مضبوط کرنے کے عمل میں ہیں، انکا کہناتھاکہ روس کا دورہ پہلے سے طے تھا،تمام اسٹیک ہولڈرز چاہتے تھے کہ روس کےساتھ تعلقات بہتر ہوں،گزشتہ روز عمران خان نے وفاقی حکومت پر خود کو این آر او دینا کا الزام عائد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے سے کی گئیں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے،جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، فیک اکاؤنٹس میں اومنی کے حوالے سے آصف زرداری اور شہباز شریف کی 8 ارب کی باہر سے ٹی ٹیز آئیں، اب یہ سارے بچیں گے، جس کے لیے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے،ملک کا مذاق اڑایا گیا ہے، جن لوگوں نے بے شرمی سے نیب کی ترامیم منظور کی ہیں، ان کو بے شرمی کی وجہ سے جیل میں ڈالنا چاہیے .

عمران خان نے کہا کہ حکومت نے نیب کے حوالے سے جو ترامیم کی ہیں، اس کو ہم نے اسی ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے .

انہوں نے کہا کہ جس قوم کے اندر کرپشن ہو وہ ترقی نہیں کرسکتی، جس قوم کے اندر انصاف نہ ہو یعنی قانون کی حکمرانی نہ ہو تو کرپشن اس کی نشانی ہے . انہوں نے کہاکہ جس ملک میں ایک طبقہ قانون سے اوپر ہو اور قانون صرف کمزوروں کیلئے ہو تو وہ ملک تباہ ہوجاتے ہیں، بنانا ریاست بنتے ہیں اور ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے .
عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی قوم امیر ہے تو اس لیے نہیں ہے وہاں وسائل زیادہ ہیں اور اگر کسی قوم میں غربت زیادہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے وہاں وسائل کی کمی ہے بلکہ کمی ایک چیز کی ہے انصاف کی، جس ملک میں انصاف کی کمی ہے وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتا ہے

. .

متعلقہ خبریں