لاہورائیرپورٹ پر طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہورائیر پورٹ پر طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات رک نہ سکے، قومی ائیر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا،تفصیلات کے مطابق شارجہ سے آئی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرایا، پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے میں 168 مسافر سوار تھے، کپتان نے بحفاظت طیارے کو ائیر پورٹ پر اتار لیا،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا، اور طیارے پرواز کے قابل نہیں رہا،جبکہ کراچی سے پی آئی اے کی انجئنرنگ ٹیم لاہور آئے گی اورو ہی طیارے کو پہنچانے والے نقصان کا اندازہ لگائے گی .
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دو ہفتے کے دوران چار طیارے برڈ ہٹ کا شکار ہو چکے ہیں .

سی اے اے نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے ائیر لائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا . یاد رہےکہ تین روز قبل بھی کراچی سے لاہور آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی ایف ایک سو تینتالیس کیساتھ پرندہ ٹکراگیا تاہم کپتان نے مہارت کیساتھ طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پربحفاظت اتار لیا، پرواز میں ایک سو بیس مسافرسوار تھے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل عملے نے اڑان کے قابل نہ ہونے پر طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا تھا ، پرندے ٹکرانے کے واقعے کے بعد لاہورسے کراچی جانیوالی پرواز پی ایف 144کومنسوخ کردیا گیا تھا . ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی وجہ سے تین پروازیں متاثر ہوئیں . ایک ہفتے قبل بھی لاہور ائیر پورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے پرواز حادثے بال بال محفوظ رہی تھی، اور طیارے کو نقصان پہنچا تھا لاہور ایئرپورٹ سے استنبول جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تھا . ل استنبول جانے والی ترکش ائیرلائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی تھی . ،پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا، جس پر طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائر پورٹ پر اتار لیا تھا

. .

متعلقہ خبریں