پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے لئے رکاوٹ بن گیا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا پاکستان آنے سے انکار نواز شریف کے لئے رکاوٹ بن گیا ہے . سامراجی اعلامیہ کے غلط انداز نے ن لیگ کی سیاست، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے وقار کو سخت نقصان پہنچایا ہے .

شیخ رشید نے کہا کہ معاون خصوصی کا جمعہ بازار لگا ہے . ابھی اصل بجٹ آنا ہے پھر پتہ لگ جائے گا ،معیشت بیٹی لیٹر پر اور سیاسی نظام آئی سی یو میں ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ ملک افواہوں کی زد میں ہے . جولائی میں بجلی اور گیس کے بل آئیں گے تو قیامت ڈھائیں گے . کرپٹ ، چور ملزم اور مجرموں کو مسلط کردیا گیا ہے . ہر شخص موبائل فون پر ہے اس کی رائے کا احترام لازم ہے . گزشتہ روز شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا چور چوکیدار مل جائیں تو بے بس عوام مدد کیلئے آسمان کو دیکھتی ہے .

پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی ، سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں .

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیے گئے ہیں ، اس ترمیم کے بعد نیب کےادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے ،جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے . علاوہ ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مہنگائی کا چوتھا ٹیکہ لگانے والے ہیں ، اگر شام سات بجے مارکیٹیں اور دکانیں بند کی گئیں تو دکاندار بھی بھوکے مریں گے ، معاشی تباہی کا سہرا امپورٹڈ حکومت کے سر جاتا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکن ایمبیسڈر آ چکا ہے اور چائینہ کا ایمبیسڈر جا چکا ہے .
جب کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کو گالیاں دینے والے کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے،ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں،اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں،ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہو گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں