لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج ٹرین پر مسافروں سے کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز دے دی گئی . تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں .
اسٹیشن ٹو اسٹیٹس کی بجائے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایے کی وصولی سے مسافروں کی تعداد بڑھے گی .
اورنج ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارشات کی گئیں ہیں .
اس کے علاوہ اورینج ٹرین کے 4 سے 8 کلو میٹر سفر کا کرایہ 25 روپے کرنے کی سفارشات کی گئیں . اورنج لائن ٹرین کا 8 سے 12 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے مقرر کرنے ،اورینج ٹرین کا 12 سے 16 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 35 روپے مقرر کرنے کی سفارشات شامل ہیں . اورنج لائن ٹرین پر 16 کلو میٹر سے اضافی سفر پر کرایہ 40 روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے . نئی سفارشات سے روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ تک اضافہ ہوگا . مسافروں کی تعداد بڑھنے اور نئی کرایوں کی سفارشات سے روزانہ چالیس لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی .
. .