منی لانڈرنگ کیس : مونس الہی نے ایف آئی اے میں جواب جمع کرا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی میں سوالات کے جواب جمع کر ادئیے . میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الہی نے اپنے وکلا کے ذریعے ایف آئی میں جواب جمع کرایا، ایف آئی اے نے مختلف سوالات پر مشتمل سوالنامہ مونس الہی کو دیا تھا .

ایف آئی اے نے 23 جون تک مونس الہی کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی .
یاد رہے کہ لاہور کی بینکنگ عدالت نے مونس الہی کی 4 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی کو گرفتارکرنے سے بھی روک دیا تھا . واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف رحیم یار خان شوگر ملز میں منی لانڈرنگ کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا، مونس الہی ایف آئی اے کے دفتر میں بھی پیش ہوئے تھے، مونس الہیٰ کا پیشی کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہناتھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مجھ سے ساڑھے 4 گھنٹے تفتیش کی گئی، جو سوالات پوچھے گئے میں نے ان سب کا جواب دیا، آج کہہ دوں کہ ن لیگ کا ساتھ دوں گا تو میرے خلاف ایف آئی آرز بھی ختم ہو جائیں گی .

مونس الہیٰ نے کہا کہ جب ان کے پاس کوئی سوال نہ رہا تو پھر دوبارہ وہی سوالات کرنے لگے . انہوں نےکہا کہ ایف آئی اے والوں کو کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تو بلائیں، دوبارہ بھی آؤں گااور کسی تماشے کی ضرورت نہیں . میرے خلاف ایف آئی آر دو دن پہلے درج کی گئی تو اس میں پی ٹی آئی کہاں سے آ گئی، یہ ایف آئی آر ن لیگ نے درج کرائی . مونس الہیٰ نے کہا کہ میں نے ان سے کہا ہے کہ اگر دوبارہ سمن کریں گے تو میں دوبارہ آؤں گا .
ان کو تکلیف ہے کہ ہم نے عمران خان کا ساتھ کیوں دیا . آج کہہ دوں کہ ن لیگ کے ساتھ ہیں تو سب کچھ ختم ہو جائے گا . خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق مونس الہیٰ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے . تفتیش کے بغیر مقدمہ درج نہیں ہو سکتا . مقدمے سے قبل انکوائری کرنا ضروری ہے

. .

متعلقہ خبریں