پاکستان

غریب عوام مہنگائی سے مر گئی لیکن IMF کا حکم نامہ نہیں آیا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غریب عوام مہنگائی سے مرگئی لیکن IMF کاحکم نامہ نہیں آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کرد ٹوئٹ پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 2 ماہ کی امپورٹ سے بھی کم ہیں، غریب عوام مہنگائی سے مر گئی IMF کاحکم نامہ نہیں آیا۔


جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملے گی، پٹرول پر50 روپے لیوی غریب کو ماردے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشرف کوسہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کے لیے ہے لیکن رانا ثنااللہ نئے آرمی چیف کی تاریخ کس حیثیت میں دے رہےہیں۔

متعلقہ خبریں