10 فیصد ٹیکس لگانے سے انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوجائیں گی، شوکت ترین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 10 فیصد ٹیکس لگانے سے انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوجائیں گی .

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ غریبوں کی باتیں کرتے ہیں لیکن خیال نہیں کرتے، ٹیکس کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ گرگئی، الیکشن نہ ہوئے تو ہمارا حال بھی سری لنکا جیسا ہوجائے گا .

شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت پرجھوٹ نہ بولے، مہنگائی کا طوفان آئے گا، فیکٹریاں بند ہوجائیں گی، روپیہ آج پھرگرگیا، ان پر کوئی بھروسہ نہیں کررہا .

. .

متعلقہ خبریں