وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دےدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا . انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں جو ترامیم کیں وہ 80 فیصد عمران خان نے خود نافذ کیں، موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں بس قانون کی شکل دی .

انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں عمران خان اور نیب بھی ذمہ دار ہے، نیب میں جو ترامیم ہیں وہ عمران خان کا اپنا قانون تھا اور80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی ہیں، یہ وہ 80 فیصد ترامیم ہیں جو عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں آرڈیننس کے ذریعے نافذ کی تھیں، موجودہ حکومت نے ان ترامیم کو پارلیمنٹ میں لے جاکر ایکٹ یعنی قانون کی شکل دی، عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، اس معاملے پرسیاسی بیان بازی سے پرہیز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑیں .

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے عین مطابق ہیں، آزاد خودمختار پارلیمان میں بحث کے بعد نیب ترامیم منظور کی گئی ہیں، ایک ایک شق پر بحث کرنے کے بعد قومی اسمبلی نے اس کی منظوری دی ہے، عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ترامیم کی گئی ہیں، کئی کئی سال سے یہ عدالتی فیصلے تھے جن کی روشنی میں یہ ترامیم کی گئیں .
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں نیب اور عمران خان ذمہ دار ہیں . یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب قانون کو قبول کرنے کا مطلب پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں،نئے قانون کے مطابق کرپشن کا پیسا اہلخانہ کے نام کرادو پکڑے نہیں جاؤ گے،بیرون ملک بینک اکاؤنٹ کا ذکر عدالت میں نہیں ہوسکتا، اب ملزم کو نہیں بلکہ نیب کو کرپشن کو ثابت کرنا پڑے گا .

. .

متعلقہ خبریں