فیصل آباد میں خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک باپ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) منصور آباد پولیس نے ملک پور میں خون کی ہولی کھیلنے والے سفاک باپ قاتل کو گرفتار کر لیا، پکڑے جانیوالے قاتل نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر بیوی اور 4 بچوں کو قینچی کے وار کر کے لہولہان کر دیا جبکہ 5 سالہ بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، پولیس نے مقتولہ کے ماموں کی مدعیت میں قتل اور اقدام قل کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی .

تفصیل کے مطابق مسلم کالونی چناب نگر کے رہائشی سمیع الله ولد نذر حسین نے بتایا کہ اسکی ہمشیرہ شمع بی بی کی شادی تیرہ سال قبل فرمان ولد شہباز سکنہ شیخوپورہ سے ہوئی، ان کے ہاں 4 بچے تین بیٹے اور ایک بیٹی پیدا ہوئی جبکہ 2015ء میں فرمان نے شمع کو طلاق دے دی، جس پر اسکی دوسری شادی 6 سال قبل ملک پور کے ذیشان ولد شوکت سے ہوئی تو ان کے ہاں تین بیٹیاں 5 سالہ انوشکا، 2سالہ ثمن اور 3ماہ کی ہما پیدا ہوئیں، بچیوں کی پیدائش کے بعد ذیشان کا بیوی شمع سے رویہ درست نہ رہا، روزانہ لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیتا، گزشتہ روز ذیشان نے مشتعل ہو کر قینچی کے وار کر کے اپنی بیوی شمع بی بی تینوں بیٹیوں اور بیوی کے سابقہ شوہر کے بیٹے طلحہ کو بری طرح لہولہان کر دیا جبکہ انوشکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مختلف مقامات پر چھاپے مار کر قاتل کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کرایا .

. .

متعلقہ خبریں