لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق، 3 زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے . تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے .

میڈیا رپورٹ کے مطابق دیوار کرنے کا واقعہ لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں پیش آیا ہے، جہاں سوئمنگ پول میں نہانے آئے بچوں پر پول کی چار دیواری میں سے ایک دیوار گر پڑی، جس کی زد میں آکر تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے .

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ابتدائی طور پر ایک بچہ جاں بحق ہوا جبکہ دیگر 5 زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مزید دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے . جاں بحق بچوں کی شناخت ثقلین، اظہر اور دلاور کے نام سے ہوئی ہے . پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والا 14 سالہ اظہر ٹبہ کلاں قصور کا رہائشی تھا اور یہاں چھٹیاں گزارنے آیا ہوا تھا . دیگر تین زخمی بچوں حمزہ، ساگر اور عبدالباسط کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تمام بچوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھی .

. .

متعلقہ خبریں